“عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس: لاہور ہائی کورٹ نے گرفتار ملزم کی ضمانت خارج کر دی”

“عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں ملزم کی ضمانت خارج، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ”

عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج
لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی وزیر عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزم محمد شفیق کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
صوبائی وزیر عظمی بخاری مقدمے کی پیروی کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
ملزم کے وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ جعلی ویڈیو سے متعلق ملزم پر الزامات جھوٹے ہیں۔
ملزم پر درج مقدمے کے سیکشن بھی غیر قانونی لگائے گئے۔
اس لیے ان کے موکل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔
وکیل عظمی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر 3اکاؤنٹ رکھتا ہے، ملزم نے اس جعلی ویڈیو کو تینوں اکاؤنٹس سے آگے شیئر کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں