خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی ممکن نہیں

خواجہ آصف: پی ٹی آئی کی احتجاج سے فرار کی کوششیں ناکام ہوں گی

عمران خان کی رہائی اور ریلیف ملنا ممکن نہیں : خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے اور انہیں ریلیف ملنا بھی ممکن نہیں ہے ۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ احتجاج نہ کرناپڑے۔
تحریک انصاف اب راہ فرار تلاش کررہی ہے، سیاسی اورعسکری قیادت ملکی معاملات کوآگےلےکرجارہی ہے۔
وفاق پر صوبے کی یلغار کی اجازت نہیں دیں گے،یہ جلسہ نہیں بغاوت ہے۔
علی امین گنڈاپور پہلے دن سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں،۔
علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر پھر برآمد ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔
احتجاج میں 2 دن باقی ہیں، بہت کچھ ہو سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں