علی محمد خان کا دعویٰ: عمران خان کی رہائی کے لئے قانونی ٹیم سرگرم
عمران خان قوم کے دم پر رہا ہوں گے: علی محمد خان
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے دم پر رہا ہوں گے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری مدد کو نہیں آئےگا، اپنی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگررہا ہوں گے تو قوم کے دم پر ہوں گے، عمران خان نے کسی کال سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
، بانی پی ٹی آئی کی بات اہم ہے، زلفی بخاری اور شہبازگل کی نہیں، ہم یہ امید کرتےہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےآنےسےحالات بہترہوں گے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسےمیں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائےگا۔
سیاست میں سارے کارڈ نہیں دکھائےجاتے،عطا تارڑکی بات کا جواب تب دوں گا جب جیت کرآئیں گے۔
عطا تارڑاوران کی لیڈرشپ فارم 47سے آئے ہیں۔
آخر میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق کوشش کررہی ہے۔
، عمران نے بھی وکلا ٹیم پر کسی قسم کا عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں