بابر اعوان کا دعویٰ: عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، نہ باہر جائیں گے

بابر اعوان نے کہا: عمران خان کا 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہوگا، کسی سے ڈیل نہیں ہوگی

عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کرینگے‘نہ باہر جائینگے: بابر اعوان
رہنما پی ٹی آئی و سینئر قانون دان بابر اعوان کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے۔
ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی و سینئر قانون دان بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے۔
پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ احتجاجی ریلی نکالے۔
ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہیں، سرکاری ملازم کہتے ہیں۔
اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، میں سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کرو۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں