کیا ٹرمپ کی صدارت پر عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ امریکی وزارت خارجہ کا بیان

امریکی وزارت خارجہ: عمران خان کی رہائی پر سوشل میڈیا افواہوں کی وضاحت

ٹرمپ کے صدر بننے پر عمران خان رہا ہوجائیں گے؟
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی صورت حال بالخصوص تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر پالیسی بیان دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا کے 60 ارکان پارلیمنٹ کے صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط کو “یہودی لابی” کے زیر اثر کہا جا رہا ہے۔
جس پر میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں نے ایسی باتیں کچھ سوشل میڈیا پوسٹوں میں دیکھیں اور کچھ کہانیاں جن کا آپ حوالہ دے رہے تھے۔
ہم نہیں جانتے کہ اس معلومات کو گردش کرنے کے پیچھے کون ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ اگر لوگ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں یا ارکانِ کانگریس پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ان سے جڑے مسائل پر ضرور بات کی جائے ۔
لیکن ان کے مذہب یا جنسی رجحان کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں