بشریٰ بی بی نے عمران خان کی واپسی تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا
عمران خان کی واپسی تک مارچ ختم نہیں ہوگا، ، بشریٰ بی بی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آخری سانس کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران مرکزی ٹرک سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بچو اور میرے بھائیو! جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجائیں گے۔
ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی۔
آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، جو نہیں دےگا، تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔
کیونکہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں