جیل میں عمران خان کی حالت: بجلی کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیا
عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، علی محمد
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی۔
علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔
وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟‘
پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے سوال اٹھایا کہ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟
آپ اس کا جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی5 دن بند رکھی گئی۔
انہیں جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا،۔
ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں