انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی
عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظورہو گئی
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل دیے کہ 9 مئی کو لاہور مال روڈ سے جو ریلی نکلی اس کو صرف آرمی ہاؤس نظر آیا۔
بڑی پلاننگ کے تحت عسکری ٹاور اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، عوام کو اکسایا گیا، بیانیہ بنایا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ملزمان کی ضمانتیں انہی نکات پر اسی عدالت سے خارج ہوئیں۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل مکمل کیے تھے، ۔
سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں موجود نہیں تھے، ۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات انتقامی کارروائی ہے،۔
پراسکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں