انتونیو گوتریس کا بیان: غزہ میں صحافیوں کی حفاظت ضروری ہے
غزہ میں صحافیوں کاقتل ناقابل قبول ہے، سیکریٹری اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ میں صحافیوں کا قتل ناقابل قبول ہے۔
انتونیوگوتریس کے مطابق غزہ میں جس طرح صحافیوں کاقتل ہوا ۔
اس کی مثال نہیں ملتی، غزہ جانے کیلئے صحافیوں پرپابندی سچائی چھپانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کی آواز کا اور آزادی صحافت کا تحفظ ہوناچاہیے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کا محاصرہ جاری ہے۔
جبکہ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق شمالی غزہ کے اسپتالوں سے مریضوں کو نکالنا شروع کردیا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ العودہ اور انڈونیشی اسپتالوں سے مریضوں کونکالا جارہا ہے۔
اسرائیلی فوج علی کدون اسپتال کو پہلےہی تباہ کرچکی ہے، جبکہ العودہ، انڈونیشی اسپتال پر اسرائیلی حملوں کاخطرہ ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ دونوں اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے، پانی تک میسر نہیں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں