“عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے، فٹ ہوں گے تو ترجیح دی جائے گی”
فخر زمان میچ ونر ہے، فٹ ہوگا تو ترجیح دی جائے گی، عاقب جاوید
پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے، فٹ ہوگا تو ترجیح دی جائے گی۔
میرا کوچنگ میں 20 سال کا تجربہ ہے، ڈبل رول سے کوئی مشکل نہیں ہوگی۔
ابھی ون ڈے اور چیمپئنز ٹرافی اولین ترجیح ہے، ٹی 20 میں کافی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاکہ فخر زمان کی فٹنس کے مسائل جیسے ہی حل ہوئے۔
ان کی سلیکشن کو دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ سے اب تک کوچ اور کپتان کی مشاورت کے بعد ہی سلیکش کمیٹی ٹیم کا اعلان کرتی ہے۔
ملتان ٹیسٹ سے لیکر اب تک ایسا کوئی موقع نہیں آیا کہ کوچ اور کپتان سے مشاورت نہ کی گئی ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں