فضائی آلودگی کا کینسر سے تعلق: سر اور گردن کے کینسر پر نئی تحقیق
فضائی آلودگی سے سر اور گردن میں کینسر ہونے کا انکشاف
سائنسی جریدے ’سائنٹیفک رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی سے سر اور گردن میں کینسر ہوسکتا ہے۔
’فضائی آلودگی کے باعث سر اور گردن میں کینسر کے واقعات‘ نامی مضمون پر وین اسٹیٹ یونیورسٹی، جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ماس جنرل بریگھم کے محققین نے مشترکہ طور پر تحقیق کی۔
اس تحقیق کی قیادت وین اسٹیٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے شعبہ اوٹولیرینگولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جان کریمر اور شعبہ اوٹولیرینگولوجی کے میڈیکل ریزیڈنٹ جان پیلمین نے کی۔
اس حوالے سے پروفیسر جان کریمر نے کہا کہ ’فضائی آلودگی پر اس سے قبل بھی تحقیق کی جا چکی ہے۔
لیکن اس کے اثرات زیادہ تر نظام تنفس کے نچلے حصے میں کینسر سے جڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سر اور گردن میں کینسر پر وضاحت سے بات کرنا مشکل کام ہے۔
جبکہ اس کے پھیپھڑوں کے کینسر کے مقابلے میں بہت کم کیسز سامنے آتے ہیں، ۔
لیکن چونکہ سر اور گردن میں کینسر پھیپھڑوں کے کینسر کی طرح تمباکو نوشی کے نتیجے میں بھی ہوتا ہے، لہذا ہم کسی بھی تعلق کا پتا لگانا چاہتے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں