امریکا میں قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری: چھ کروڑ سے زائد ووٹرز

قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ: نارتھ کیرولائنا میں سب سے زیادہ ووٹنگ

امریکا میں قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری
امریکا میں قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے. اب تک چھ کروڑ سے زائد ووٹرز الیکشن ڈے سے پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سب سے زیادہ نارتھ کیرولائنا میں 54 فیصد ووٹ قبل از وقت کاسٹ ہو چکے ہیں۔
جارجیا میں 49 اور ٹینیسی میں 48فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ٹیکساس اور فلوریڈا میں 46 فیصد ووٹرز نے وقت سے پہلے ووٹ ڈالا۔
امریکی میڈیا کےمطابق دو ہزار بیس کے انتخابات میں 60فیصد ڈیموکریٹس اور 32فیصد ریپبلکنز نے وقت سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
اور جو بائیڈن کی جیت میں ارلی ووٹنگ کا اہم کردار تھا۔
ریاستہائےمتحدہ میں 5 نومبر 2024 کوصدارتی انتخابات ہوں گےیہ امریکہ کی تاریخ میں 60 ویں صدارتی انتخابات ہوں گے۔
2024 کے صدارتی انتخابات کا فاتح 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں