امریکا کی قطر کو سخت تنبیہ: حماس کی موجودگی قابل قبول نہیں

قطر کو امریکا کی وارننگ: حماس کی موجودگی اب ناقابل قبول

قطر میں اب حماس کی موجودگی قبول نہیں ہے، امریکا
حماس کی جانب سے سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کے تازہ مسودے کو مسترد کیے جانے کے بعد امریکا نے قطر سے کہا ہے کہ قطر میں اب حماس کی موجودگی قابل قبول نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ غزہ میں ایک سال سے جاری جنگ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے دوروں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جو اب تک بے نتیجہ رہے ہیں۔اکتوبر کے وسط میں مذاکرات کے تازہ ترین دور میں بھی کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا ۔
اور حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
سینئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز بار بار مسترد کیے جانے کے بعد امریکا کے پارٹنرز میں سے کسی کے بھی دارالحکومت میں حماس اور ان کے حامیوں کا خیرمقدم نہیں کیا جانا چاہیے۔
، حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے یہ بات قطر پر واضح کر دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں