قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا خراج تحسین: سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگروں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینِ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں نے آواران، ڈیرا بگٹی اور کیچ کے اضلاع میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
، آواران میں 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں