اسموگ کے باعث لاہور میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند – لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث لاہور میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا،۔
عدالت عالیہ نے اتوار کو صوبے بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔
محکمہ ماحولیات نے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز میں چڑیا گھروں، عجائب گھروں اور کھیل کے میدانوں میں داخلے پر پابندی لگادی۔
پنجاب پولس نے انسداد اسموگ کریک ڈاؤن کے دوران 58 مقدمات درج کرکے 23 افراد کو گرفتار کرلیا ۔
جبکہ ساڑھے 7 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کردیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ۔
جبکہ صوبے بھر میں اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں