اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان: لبنان میں پیجرز حملوں کی ذمہ داری قبول
لبنان میں پیجرز حملوں کی اجازت دی تھی، اسرائیلی وزیراعظم
صہیونی ریاست نے پہلی بار لبنان میں پیجرز حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اومر دوستری نے کہا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی۔
لبنان میں 17 ستمبر کو ملک بھر میں پیجرز پھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق اور ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔
جن میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے۔
، دونوں حملوں میں مجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں