محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب کے انسپکٹرز کی ٹیکس ریکوری میں ناکامی، شوکاز نوٹس جاری
محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب، ٹیکس ریکوری میں ناکام
محکمہ ایکسائز کے سینکڑوں انسپکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، ۔
جبکہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کے انسپکٹروں کی اکثریت ٹیکس ریکوری میں ناکام رہی۔
رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں کے 165ایکسائز انسپکٹر ریکوری حدف پورا کرنے میں ناکام رہے۔
، جس پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ان انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد اضلاع کے ایکسائز انسپکٹر مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں صرف ایک فیصد ریکوری ہی کرسکے۔
، بحریہ ٹاون لاہور کا انسپکٹر ارشاد بلوچ ٹارگٹ کی صفر فیصد ریکوری کے ساتھ سر فہرست رہا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونگا بونگا بہاولنگر کے انسپکٹر محمد صادق نے بھی ٹارگٹ کی صفر فیصد ریکوری کی۔
، اسی طرح منگووال گجرات کے انسپکٹرسہیل خان کی ریکوری بھی صفررہی۔
، جبکہ ننکانہ صاحب کا انسپکٹر رائے امجد ایک فیصد ریکوری کرپایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں