مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعیناتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں
میرٹ کے معاملے پرکسی کی نہیں سنتی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےصوبہ میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں پنجاب میں کوئی بھی تعیناتی سفارش پر نہیں ہوئی۔
میرٹ کے معاملے پرکسی کی نہیں سنتی احتساب نہ ہونے سے ہرشعبہ زوال پذیر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ سیاسی عدم استحکام کام سے ترقی اور خوشحالی کا سفرمتاثر ہوتا ہے۔
حکومتوں کو کام نہیں کرنےدیا جاتا15 کروڑ عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا ہرکام میری ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ اسموگ کوجلد از جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،۔
سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہم سب پاکستانی ہیں ہمارا مقصد پاکستانیت کا فروغ ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کم اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں ۔
سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑدیئے، آئی ٹی ایکسپورٹ پڑھ رہی ہیں ۔
جس سے غیر ملکی امداد پر انحصار کم ہوتا ہے سر اٹھا کرجی سکیں گے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں