پاکستان کی ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ: 4 ماہ میں 10.8 ارب ڈالر
ملکی برآمدات 13 فیصد بڑھ کر 10.8 ارب ڈالر تک جا پہنچیں
پاکستان کی اشیا کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.45 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
عالمی برادری کی جانب سے بہتر آرڈرز اور مستحکم شرح تبادلہ کی وجہ سے جولائی سے اضافے کا رجحان ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات جولائی میں 11.83 فیصد، اگست میں 16 فیصد، ستمبر میں 13.52 فیصد اور اکتوبر میں 10.64 فیصد بڑھیں۔
اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 97 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 2 ارب 68 کروڑ ڈالر رہی تھی ۔
جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اس میں 4.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔عالمی خریدار بنگلہ دیش اور چین کے بجائے ملبوسات کی خریداری کے لیے پاکستان کو آرڈر دے رہے ہیں۔
اس صورتحال سے پاکستانی برآمدکنندگان موقع سے فائدہ اٹھانے اور مارکیٹ میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
مالی سال 2024 میں پاکستان کی اشیا کی براامدات 10.54 فیصد بڑھ کر 30 ارب 64 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی تھی ۔
جو اس سے گزشتہ برس 27 ارب 72 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں