ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں سے چلتے ہیں – وفاقی وزیر خزانہ

ملک کو چلانے کیلئے ٹیکس دینا ضروری:وفاقی وزیر خزانہ

ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں سے چلتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں سے چلتے ہیں۔
اسلام آباد لٹریچر فیسٹول سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے جبکہ کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ٹیکس دینا ہوگا، ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں سے چلتے ہیں۔
، کاروباری طبقے کو ذرا حوصلہ کرنا چاہیے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہو جانا چاہیے تھی۔
، ملک میں مہنگائی میں کمی کیلئےصوبوں کو اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مکمل ڈیجٹیلائز کیا جائے گا۔
، ادارے میں مکمل اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئےکنسلٹنٹ سے مدد لینا پڑتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں