منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا، عطا تارڑ

عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا۔
سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔
وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر یا سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سیاست اور سیاسی معاملات سے بالاتر ہونی چاہئیں۔
ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہرہ کیا اور ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق رکھنے کے خواہاں رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں