پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ٹماٹر اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر
مہنگائی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ
ایک ہفتے میں مہنگائی میں ایک مرتبہ پھر 0.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
، مہنگائی کی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جب کہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20.72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ۔
جب کہ آلو کی قیمت 3.81 فیصد اور لہسن کی قیمت 3.42 فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ انڈے فی درجن 3.16 فیصد اور ایک کلو گھی کی قیمت 2.30 فیصد بڑھی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں