“نئی این ای وی پالیسی: مہنگی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس چھوٹ اور مراعات کا اعلان”
’مہنگی‘ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز پیش
حکومت نے نئی الیکٹرک گاڑیوں (این ای وی) پالیسی 30-2025 کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے ملک کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لانا ہے۔
وزارت صنعت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹو میکرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ اس پالیسی میں مقامی این ای وی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے، فوسل فیول کی درآمدات پر انحصار کم کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
اجلاس میں این ای وی کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مراعات بشمول ٹیکس چھوٹ، این ای وی کے پارٹس پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے گرین فنانسنگ آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاہم انڈسٹری ذرائع نے کہا ہے کہ آٹومیکرز نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ این ای وی پالیسی کے تحت فراہم کی جانے والی مراعات سے صرف 10 سے 20 فیصد آٹو صارفین کو فائدہ ہوگا۔
کیونکہ این ای وی کی لاگت انٹرنل کمبشن انجن (آئی سی ای) اور ہائبرڈ گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں