علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف احتجاج تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے
جو ظلم ہو رہا ہے اسکے خلاف نکلنا ہوگا، وزیر اعلیٰ کے پی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جنگ پاکستان کے لیے ہے، جو ظلم اس وقت جاری ہے ہمیں اسکے خلاف نکلنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد ڈی چوک پہنچنا ہے اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کی رہائی ہمارا پہلا مطالبہ ہے جبکہ آئین کا تحفظ ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا راستہ روک کر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جاتی ہے۔
لیکن وفاقی حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ اگر اس بار کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار خود ہوںگے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں