“پاکستان میں وی پی اینز کیلئے سخت ضوابط متعارف، پی ٹی اے کی نئی ہدایات”

“وی پی اینز کیلئے سخت ضوابط کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو مشکلات کا سامنا”

سیکیورٹی خدشات‘ وی پی اینز کیلئے سخت ضوابط متعارف
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اتوار کی شام ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) میں خلل کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کمرشل صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وی پی اینز کو رجسٹر کرکے اپنے آئی پی ایڈریسز کو وائٹ لسٹ کریں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کے علاوہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر رسائی میں مشکلات کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد وی پی این پر انحصار کر رہی ہے۔
تاہم ملک بھر میں شہریوں کو اتوار کی شام وی پی اینز تک رسائی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔
جس کے بعد آئی ٹی سے وابستہ کاروباری اداروں کی نمائندگی کرنے والی پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کی مداخلت کے بعد وی پی اینز سروس معمول پر آنا شروع ہوگئیں۔
ایک سوال کے جواب میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وی پی اینز کی بندش تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔
تاہم انہوں نے وی پی اینز کی رجسٹریشن پر زور دیتے ہوئے ’پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے۔
ان کے تمام ممبران فوری طور پر یہ عمل مکمل کریں۔‘

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں