ٹرمپ کو غیر قانونی احکامات سے روکنے کے لیے پینٹاگون میں غور و فکر
ٹرمپ کو غیر قانونی احکامات سے کیسے روکیں، پینٹاگون میں غور وفکر
ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر قانونی احکامات سے روکنے کیلئے پینٹاگون میں غور وفکر شروع کردیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نےغیرقانونی تارکین وطن کو پکڑنےکے لیےفوج تعینات کرنےکا عندیہ دیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی اسٹبلشمنٹ سے اپنے مخالفین کو فارغ کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پینٹاگون اہلکار نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ ہم بدترین صورتحال کے لیے تیاری کر رہے ہیں لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
،قانون عسکری حکام کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی اجازت دیتا ہے۔
امریکی فوج کی شہری علاقوں میں تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہوگا۔
امریکی میڈیا کےمطابق پچھلی حکومت میں جنرل مارک ملی نےٹرمپ کی ایٹمی بٹن تک رسائی محدود کی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں