“افغان طالبان کی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد، ٹرمپ کی واپسی سے کیا توقعات ہیں؟”
‘ٹرمپ کی واپسی،افغانستان میں دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کی توقع
ڈونلڈٹرمپ کی واپسی اور افغان طالبان کامستقبل کیا؟
دوحہ امن معاہدے کی پاداش میں 2021 میں افغانستان سےامریکی انخلاء مکمل ہوا،۔
افغان طالبان نےدوحہ معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا اور مسلسل خلاف ورزی کی۔
افغان سرزمین مسلسل دہشتگردوں کو پناہ دینے اورخطے میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
اس وقت کے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نےاپنے بیان میں کہا تھا”طالبان نے دوحہ معاہدے کی “سنگین” خلاف ورزی کرتے ہوئے القاعدہ کے اعلیٰ ترین رہنما ایمن الظواہری کو پناہ دی۔
دوحہ معاہدے میں طالبان نے یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ القاعدہ یا داعش جیسے دہشتگرد گروپوں کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسکے علاوہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، سخت مذہبی قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں