پاکستان ریلوے میں تاخیر اور سہولتوں کی کمی، مسافر پریشان

پاکستان ریلوے کی حالت زار: ٹرینوں کی تاخیر اور سہولتوں کی کمی

پاکستان ریلوے مسافروں کیلیے زحمت بن گیا
پاکستان ریلوے مسافروں کے لیے زحمت بنتا جا رہا ہے،۔
سہولیات ناپید ہونے سے سفر کرنے والوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگ گئے۔
جدید آلات اور نظام کے باوجود پاکستان ریلوے وقت پر ٹرینوں کی آمدورفت تاحال یقینی نہیں بنا سکا ہے۔
پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی تمام ایکسپریس ٹرینوں میں موجود مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اسی طرح موبائل چارجنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں کا عزیزواقارب سے رابطہ منقطع رہتاہے۔
کھانے پینے کی اشیا اور، زاد سفر بھی جواب دے گئے جب کہ اسٹیشنوں پر 3 سے 4 دن پرانی روٹیوں کو پانی لگاکر تازہ کیا جارہا ہے۔
ساتھ ہی مسافر اشیا کی منہ مانگی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں جب کہ بڑی تعداد یہ قیمت ادا کرنے سے قاصر ہے۔
ریلوے کی حالت درست کرنے کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت ناگزیر ہوگئی ہے۔
آج بھی کراچی سے فیصل آباد صبح 6 بجے پہنچنے والی رحمان بابا 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔
دریں اثنا اندرون پنجاب اسموگ کی وجہ سے بھی ٹرینیں سست روی کا شکار ہیں۔
تمام روٹس کی ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر کے ساتھ پہنچنے لگی ہیں۔
پشاور سے کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرینوں میں موبائل چارجنگ سہولت بھی مسلسل خرابی کا شکار ہے۔
ہر ٹرین تاخیر ہونے کی وجہ سے نظام مفلوج دکھائی دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں