خواجہ آصف نے کہا: بامعنی مذاکرات موجودہ تنازعات کے حل کے لیے ضروری ہیں

پاکستان کی دفاعی صنعت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر وزیر دفاع کا اہم بیان

مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین ہے: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ضروری ہیں اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت اپنی بہترین مصنوعات کی وجہ سے دنیا میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔
دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے۔
نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کےلیے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے۔
پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
بامعنی مذاکرات موجودہ تنازعات کے حل کے لیے ضروری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں