پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی شاندار فتح: انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرا دیا

انڈر 19 ایشیاء کپ، پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا
پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ میں تیسرے گروپ میچ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دے کر بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
پاکستانی باولرز نے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 238 رنز پر پولین پہنچا دی ۔
پاکستان کے تمام باولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، علی رضا نے تین، عبدالسبحان اور فہام الحق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جبکہ نوید احمد خان اور اسامہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
بھارت کی جانب سے نکھل کمار واحد بلے باز تھے جنہوں نے نصف سینچری بنائی اور 67 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
ایوش ماترے 20 ، کرن کروملے 20 ، ہرونش 26 ، سدھارتھ 15 اور کپتان محمد امان 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بناتے ہوئے بھارت جو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا ۔
بھارت کی جانب سے ایوش ماترے نے دو ، سمارتھ نے 3 ، کرن کوملے اور یودھاجیت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں