پاک بنگلہ دیش سمندری راہداری کی بحالی: دونوں ممالک کے لیے نیا کاروباری موقع
پاک بنگلہ دیش میںسمندری راہداری 20 سال بعد بحال
بھارت نواز معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ جانے کے بعد خطے میں نئی تجارتی راہیں جنم لے رہی ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تقریباً 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا جو دونوں ملکوں کے لیے نئے کاروباری مواقع کے لیے خوش آئند تصور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 1971 کی جنگ اور قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔
شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد عبوری حکومت کا کنٹرول محمد یونس نے سنبھالا ہے۔
سمندری راہداری سے متعلق نئی پیش رفت ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران بنگلہ دیش ڈاکٹر محمد یونس اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے نتاظر میں اہم ہے کیو۔
نکہ دونوں سربراہان نے دوطرفہ تعلقات میں بہتر اور تجارتی رابطوں کو بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں