پاک بھارت تنازع اور چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی کا اہم اجلاس 26 نومبر کو

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک بھارت تنازع: آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس

پاک بھارت تنازع پر آئی سی سی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
چمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک-بھارت تنازع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 26 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان قانونی طور پر 21 نومبر سے پہلے کرنا تھا۔
تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہائبر ماڈل کو مسترد اور پاکستان میں ہی چیمپئنز ٹرافی کروانے کے اپنے سخت مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بے یقینی صورتحال کے پیش نظر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو منعقد ہوگا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اجلاس میں تمام ممبرز کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔
جس میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔
تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے سمیت پاک-بھارت میچ پربات کی جاسکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں