“پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، لاہور اور ملتان میں اسکولز بند رہیں گے”

“پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، لاہور اور ملتان میں اسکول 24 نومبر تک بند رہیں گے”

لاہور، ملتان کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی،۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے۔
لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے 6 نومبر کو بڑے شہروں میں سکول بند کر دیئے تھے۔
، بعدازاں تعلیمی اداروں کو 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں