“پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان میں فضائی آلودگی کا حال”
سورج چمکنے لگا، پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی
ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ہے جبکہ صوبے کی فضا بدستور مضر صحت ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں آج دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کا اے کیو آئی 307 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اولیا کے شہر ملتان میں فضائی آلودگی کا معیار 232 ہو گیا ہے۔
تاہم بھارت کا شہر دہلی 1743 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔
جہاں حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔
ماہرین موسمیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شدت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر کمرشل مارکیٹوں پر پابندی میں توسیع کردی۔
محکمہ تحفظ ماحولیات نے پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں، کالجز اور سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیاں جن میں کھیل، نمائش اور فیسٹیولز پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی ۔
تاہم نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں