پولیس اہلکاروں پر فائرنگ: مریم نواز کا شدید غم و غصہ کا اظہار
پولیس کی پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی ہے، مریم نواز
ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی، ڈی ایس پی ایس اور ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے۔
،مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو، ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے۔
مریم نواز نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس پر حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا ۔
جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے،غازی بروتھا۔
میانوالی،ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں