“پولیس کی تربیت اور اس کی اہمیت: نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ”
وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ہمارے ملک کے استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اور فرائض کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں پر پوری قوم پولیس کی مقروض ہے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی (NPA) اسلام آباد میں 26ویں ICC/50th STP کے ASsP (UT) پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن رضا نقوی مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی نے تمام فارغ التحصیل افسران کو ان کی بنیادی تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔
انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی تربیت میں نیشنل پولیس اکیڈیمی کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے پولیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور این پی اے کے مطالبات کو جلد سے جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔
قبل ازیں محمد ادریس کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈیمی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں گریجویٹ ہونے والے افسران کے لیے وقت نکالنے پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
کہا کہ پاسنگ آؤٹ بیچ 31 افسران پر مشتمل ہے جن میں سے 3 لیڈی آفیسرز اور ایک PAF آفیسر شامل ہیں۔
یہ موقع ایک سخت 18 ماہ کے کیلنڈر کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے جس میں وسیع تعلیمی نصاب شامل ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں