“پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت: شہباز شریف کی کابینہ میں وزارتوں کی کمی”
پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت، کئی وزارتیں وفاقی وزرا سے محروم
پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی ہونے کے باوجود حکومت میں شامل نہیں ہوئی۔
جس کے باعث کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم ہیں۔
شہباز شریف کی حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہوئی اور نہ ہی کابینہ میں مزید توسیع ہوسکی،۔
وفاقی کابینہ میں توسیع نہ ہونے کے باعث 8 ماہ بعد بھی متعدد وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا کے بغیر چلائی جارہی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 40 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 18 وفاقی وزرا ہیں۔
کئی اہم وزارتوں اور ڈویژنز کو اضافی قلمدانوں کے ذریعے چلایا جاریا ہے ۔
جب کہ وزیراعظم نے کئی وزارتوں، ڈویژنز کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر تاحال نہیں بنایا۔
، صحت اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارتیں بھی وفاقی وزرا سے محروم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں