پاکستانی گروپ کی پی آئی اے خریدنے کے لیے 125 ارب روپے کی نئی پیشکش

النہانگ گروپ کی پی آئی اے خریداری کے لیے 5 ارب روپے اضافی پیشکش

پاکستانی گروپ کی پی آئی اےخریدنے کی نئی پیشکش
بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے 125 ارب روپے کی پیشکش کا دائرہ مزید بڑھادیا۔
النہانگ گروپ نے وزیرنجکاری، وزیرہوا بازی، وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ایک اور مراسلہ ارسال کیا ہے۔
جس میں قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے کسی بھی دوسری کمپنی کے مقابلے میں 5 ارب کی اضافی خطیر رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔
النہانگ گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت کو سابقہ 125 ارب روپے کی پیشکش برقرار ہے۔
، 5 ارب روپے مذکورہ رقم میں مزید اضافہ ہے، اگلے دوہفتے یا اس سے زائد مدت کی آفرکے ساتھ ہراہل گروپ سے 5 ارب روپے اضافی دینے کے لیے تیار ہیں۔
گروپ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات کی ادائیگی کرنے کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں۔
ملازمین کی ادارے سے بے دخلی نہ کرنے، تنخواہوں میں ابتداء میں 30 فیصد بعد ازاں 100 فیصد اضافے کی پیشکش برقرار ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں