“پی آئی اے کی نجکاری: وفاقی حکومت نے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ”

“پی آئی اے کی نجکاری کے لئے دوبارہ بولیاں طلب، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس”

پی آئی اے کی نیلامی کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنیکافیصلہ
وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلال چودھری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا ۔
جس میں پی آئی اے کیلئے قیمت سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں۔
وزیر نجکاری علیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے۔
پی آئی اے میں 830 ارب نقصانات تھے، جس میں سے 623 ارب کے بقایا جات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیا،۔
باقی 200 ارب کو پی آئی اے کے ساتھ ہی رہنے دیا۔
سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے عمل کے دوران کافی حد تک کام ہوچکا ہے۔
لہذا دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ ایک مختصر پراسیس ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں