پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج ‘اسلام آباد ٹرانسپورٹ کا تمام اڈے بند کرنیکا حکم
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ کے تمام اڈے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
اسلام آبادٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ممکنہ حالات کے پیش نظر اڈے آج رات 8بجے بند کئے جائیں۔
، قناعتیں لگا کر اڈے مکمل طور پر بند کئے جائیں۔
دوسری جانب وزیرآباد چناب ٹول پلازہ کےمقام پر جی ٹی روڈ کو بندکردیا گیا۔
،چناب ٹول پلازہ کنٹینر رکھ کر دونوں اطراف سے بند کر دیا۔
اسلام آباد جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ جزوی بند کردیا گیا۔
احتجاج کے پیش نظر اسلام آبادریڈزون کومکمل طورپرسیل کیا جائے گا۔
جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ، 22 سو مزید کنٹینرز اسلام آباد میں پہنچا دیئےگئے،۔
اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیےاضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔
احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کو 24 مقامات سےبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
،تمام داخلی اورخارجی راستوں پرکڑی نگرانی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں