پی ٹی آئی کی دھمکیوں پر مذاکرات ممکن نہیں :محسن نقوی
پی ٹی آئی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کی مذاکرات کی خواہش ہے تو بتادیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بیلاروس سے 24 نومبر کو ایک وفد آرہا ہے، ۔
اس وفد کو سکیورٹی دینا ترجیح ہے، ہم کسی قسم کے جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، اس حوالے سے ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، کوئی بھی مسئلہ ہو بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، کوئی صورت نہیں کہ دھمکیاں دیں اور ہم مذاکرات کریں۔
عمران خان کی رہائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے پاس تو رہا کرنے کی پاورنہیں۔
، عدالتیں موجود ہیں اور کافی سارے مقدمات زیرالتوا ہیں جن کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں