“پی ٹی آئی کے 500 سے زائد مظاہرین گرفتار، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کا فرار”
پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ کریک ڈاؤن ،500 سے زائد گرفتار، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور فرار
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کے دوران 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی بلیو ایریا سےچلے گئے اور دونوں ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے۔
رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا۔
، آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران اب تک 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب موجود تھے۔
اور کارکنان کے منتشر ہونے کے بعد وہاں سے ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوگئے۔
دونوں رہنماؤں کے جانے کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور دو گھنٹے پہلے کنٹینرز چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
جس کے بعد سے پارٹی قیادت کا اُن سے رابطہ نہیں ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں