خواجہ آصف کا بیان: پی ٹی آئی ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے

پی ٹی آئی کی سیاست پر خواجہ آصف کا شدید الزام: ملک میں فساد اور عدم استحکام کا خواہش مند

پی ٹی آئی کی فائنل کال پٹ گئی: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال پٹ گئی۔
پنجاب سے صرف 80 لوگ باہر نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل فائنل کال اور انقلاب ڈے تھا۔
آپ نے پنجاب کے حالات دیکھ لیے، پنجاب اور لاہور میں لوگ کال پر لبیک کہتے باہر نظر نہیں آئے۔
کل آخری کال پر صرف 80 لوگ پورے پنجاب سے باہر نکلے۔
خیبرپختونخوا والوں کی ابھی تک آنکھ نہیں کھلی، خیبرپختونخوا والا انقلاب ابھی تک پڑا سو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی کال پر پھر بھی 250 بندہ نکل آیا تھا، لاہور اور پنجاب کے عوام کا میں شکریہ ادا کروں گی۔
بار بار فتنے کی کال کو مسترد کرکے عام آدمی کی طرف سے وزیراعلیٰ کو سپورٹ ملتی ہے۔
کل بشریٰ بی بی کو فساد مارچ کو لیڈ کرتے اور خطاب کرتے سنا، ۔
بشریٰ بی بی نے کہا ہم نے بانی پی ٹی آئی کو چھڑا کر لانا ہے، کل وہ ٹرک پر موجود تھیں۔
یہ پتا نہیں کیسی شریعت ہے، عدالت جانا ہوتو وہ کہتی ہیں نامحرم کے ساتھ نہیں جاسکتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں