پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر رانا ثنا اللہ کا سخت ردعمل، “ہوم ورک کے بغیر کال دی”
پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی، رانا ثنااللہ
رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بغیر ہوم ورک کے کال دی ہے۔
یہ کال ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس قسم کی کال دی جانا حماقت ہے۔
ان کی گفتگو اور دعوؤں سے احتجاج میں لوگوں کا شامل ہونا مشکل ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ کے مطابق پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال بالکل ناکام ہوگی۔
مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی تھی۔
لیکن سیاسی ڈائیلاگ عمران خان کی سیاست میں ہے ہی نہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی حکومت کی حمایت تنقید میں تبدیل ہوگئی ہے۔
وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں