چولستان کینال پر وزیراعلیٰ سندھ کا شدید اعتراض، اسحاق ڈار کو خط لکھا
چولستان کینال نہ بنائیں،سندھ کی حکومت سے درخواست
وزیراعلیٰ سندھ نے چولستان کینال پرشدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
مراد علی شاہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ کر وفاقی حکومت سے چولستان کینال تعمیرنہ کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کوخط لکھ دیا، چولستان کینال کے منصوبے پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا۔
خط میں لکھا گیا کہ 11 اکتوبر2024ء کو سی ڈی ڈبلیو پی نے غیر قانونی طور پر چولستان کینال کی منظوری دی۔
حکومت پنجاب نے ارسا سے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ لیا۔
، جس پر حکومت سندھ کے نمائندے نے اتفاق نہیں کیا۔
صوبے میں پانی کی کمی سے معیشت کو اربوں روپے کانقصان ہوا۔
حساس اور متنازع مسئلے کی وجہ سے سندھ میں سیاسی جماعتیں، زراعت سے وابستہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی احتجاج کررہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں