“چھبیسویں آئینی ترمیم: جماعت اسلامی کی درخواست اور قانونی پہلو”
جماعت اسلامی کی چھبیسویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
جماعت اسلامی پاکستان نے چھبیسویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی صرف سینیارٹی کے اصول پر ہی ممکن ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر غیر آئینی ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم اختیارات کے تقسیم کے اصول کے منافی ہے۔
یہ کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ قرار دیا جائے ۔
26 ویں آئینی ترمیم بنیادی آئینی اساسات، قرارداد مقاصد، بنیادی حقوق سے بھی متصادم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں