پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے : محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے تیار: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا بیان

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے ہیڈ اور آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور یواے ای میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
، محسن نقوی نے مبشر عثمان کو چیمپینز ٹرافی کے اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔
اور پاکستان آنے والی ٹیموں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے کر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں