او جی ڈی سی ایل نے اُچ-35 سے پیداوار کا آغاز کیا
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بُگٹی میں گیس کی پیداوار میں اضافہ
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بُگٹی میں گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اُچ-35 کنویں سے پیداوار کا آغاز کردیا ۔
اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جنرل مینیجر کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں کو 1 ہزار 345 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔
کنویں سے 50 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا کی جارہی ہے۔
، کنویں کو او جی ڈی سی ایل اُچ گیس پروسیسنگ پلانٹ سے جوڑ دیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں میں لکھا ہے کہ پیشرفت سے اُچ پاور لمیٹڈ کو گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
، کنواں 100 فیصد حصص کے ساتھ او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں