“صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ میں ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا”

“ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا: صاحبزادہ حامد رضا کی وضاحت”

میں ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا: صاحبزادہ حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ میں ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا۔
کہا جا رہا تھا پنجاب سے لوگ نہیں نکلے،اس لیےمیں نےاستعفیٰ دیا۔
صاحبزاد ہ حامد رضا کا کہناتھا کہ میرے کچھ تحفظات تھے۔
حکمت عملی پراختلاف رائے ہوسکتاہے، پہلےبھی بطوراتحادی پی ٹی آئی کےساتھ تھا۔
آئندہ بھی رہوں گا، ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تنقید ہوئی اس وجہ سےانہوں نےاستعفیٰ دیا۔
سلمان اکرم راجا کو استعفیٰ نہیں دیناچاہیےتھا،۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،بشریٰ بی بی شریک نہیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں