بلاول بھٹو کا حکومت کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنانے کا مشورہ

بلاول بھٹو نے حکومت کو متنازع منصوبوں کے حوالے سے خبردار کیا

حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، بلاول
دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاق میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے اور اگر اعتراضات نہ سنیں تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔
دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے منصوبے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور وفاق کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنے گئے تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے۔
زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام اور معیشت پر منفی اثر ہوگا۔
متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں